وزیر اعظم کی ہدایت پرپاکستان کا پہلا کریکٹر ایجوکیشن نصاب متعارف

33

اسلام آباد، 06جون(اے پی پی:(وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق، نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیینﷺاتھارٹی  نے پاکستان کا پہلا کریکٹر ایجوکیشن نصاب برائےای سی ایگریڈ 12 کا آغاز کر دیا ہے ۔یہ نصاب وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محی الدین وانی کی رہنمائی اور چیئرمین خورشید احمد ندیم کی نگرانی  میں سرکاری اور نجی تنظیموں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔اس موقع پر چیئرمیننیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیینﷺاتھارٹینے اس پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر عمل درآمد کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیتمحی الدین احمد وانی نے رسول اللہﷺکو مثالی رول ماڈل کے طور پر بیان کیا، جس کا مقصد ایک جامع، ذمہ دار معاشرے کو فروغ دینا ہے۔

تقریب میں ڈی جی این آر کے این اے، ظفر محمود ملک، ڈی جی ایف ڈی ای جناب تنویر احمد، ڈی جی اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر ضیاء الحق، اور ڈائریکٹر این سی سی شفقت علی جنجوعہ سمیت معزز حکام نے بھی حاضرین سے خطاب کیا جبکہ  ڈویلپر ڈائریکٹرنیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیینﷺاتھارٹی، سہیل بن عزیز، نے نصاب کے وژن، مشن اور مستقبل کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔