وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد ملاقات

17

کوئٹہ،28 جون (اے پی پی )؛وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے یہاں ملاقات کی۔ قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، صوبائی وزیر علی مدد جتک اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر رند سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ملاقات میں زمینداروں کو در پیش بجلی کے فراہمی کے مسائل اور ان پر پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ زمینداروں کا کیس موثر طور وفاق کے سامنے اٹھایا ہے اور پیشرفت کے باوجود ہڑتال کی کال باعث افسوس ہے ،انہوں نے کہا کہ زمیندار کا کیس وفاق میں زمینداروں کے وکیل کی حیثیت سے اٹھایا ہے، زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں ،وفاق نے زمینداروں کے مسائل موثر اور دیر پا حل کے لئے اپنی بھرپور معاونت کا اظہار کیا ہے اور جلد اس معاملے پر پیشرفت متوقع ہے ،صوبائی حکومت نے بھی صوبائی بجٹ سے ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے 10 ارب روپے رکھے ہیں جو صوبائی کی سنجیدگی کا قوی اظہار ہے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے بعد زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے صوبے بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کے بعد ہڑتال ختم کردی جائے گی۔