وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس روڈز کی تعمیر و توسیع اور بحالی کے پراجیکٹس  پر پیشرفت کاجائزہ لیا

27

لاہور،4جون (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس روڈز کی تعمیر و توسیع اور بحالی کے پراجیکٹس  پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا ۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے صوبے بھر کی روڈز کی بحالی کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ  پنجاب کے روڈز  کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو 5اہم ایکسپریس ویز کی تعمیراور بحالی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرت، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیواو بھی موجود تھے۔