سکردو، جون 14 (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام دو روزہ اہم دورے پر اسکردو پہنچ گئے،صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر علی خان،کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم، ڈی آئی جی بلتستان رینج فرمان علی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔
دو روزہ دورے کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام خصوصی طور پر شہداء کے رہائش گاہوں پر جائیں گے، اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
وفاقی وزیر شہداء کی قبروں پر بھی جائیں گے اور خراج عقیدت پیش کریں گے۔