وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے امریکی محکمہ خزانہ کے وفد کی ملاقات

24

اسلام آباد ، 13 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے  امریکی محکمہ خزانہ کے وفد  نے  جمعرات کو یہاں  ملاقات کی ، امریکی وفد کی قیادت اسسٹنٹ سیکرٹری برینٹ نیمین نے کی، ملاقات میں توانائی کے شعبہ میں ممکنہ تعاون کے امور زیر بحث آئے۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے ملاقات میں کہا کہ  انرجی مکس میں بہتری کے لیے اصلاحات کی جائیں گی،ٹرانسمشن ریسٹریکچرنگ اورڈسٹری بیوشن سسٹم میں سرمایہ کاری کے لیے اصلاحات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ موسیمیاتی جنریشن اور ڈیمانڈ کے فرق کو کم کرنے کیلئے امریکہ کی تکنیکی معاونت درکار ہے، امریکہ پاکستان کیلیے بہتر ریٹس پر انٹرنیشنل فنانسنگ میں تعاون فراہم کرے۔

امریکی وفد نے پاکستان کے پاور سیکٹر کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور  پاکستان کے پاور سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔