وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا شینزن میں پاکستان چین بزنس کانفرنس کےموقع پر اظہار خیال

20

شینزن(چین)،05 جون(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداواررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شینزن چین کا بزنس اور انڈسٹریل حب ہے،انویسٹمینٹ کے حساب سےشینزن میں پاکستان  چین  بزنس  کانفرنس تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔شینزن میں پاکستان  چین  بزنس  کانفرنس  کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ بزنس فورم دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات بڑھانے کا اچھا موقع فراہم کر رہی ہے اور دونوں ممالک کے تاجران مل کر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات طے کر سکتے ہیں۔