وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

20

اسلام آباد ، جون 24 (اے پی پی): وفاقی وزیر  برائے سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے آج  امریکہ کے چیف اکنامک قونصلر جان لیوٹن کی قیادت میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے برابر کے کاروباری مواقع دینے کے خواہاں ہیں،  بزنس گروپس کی کاروباری سرگرمیاں خوش آئند ہیں، انہیں تمام سہولیات فراہم کریں گے دیں گے۔

انہوں نے  امریکن بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے دلچسپی رکھنے والے اداروں سے مکمل تعاون اور کاروباری گروپس کو ایف بی آر اور دیگر اداروں سے درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ مختلف ممالک پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ میں دلچسپی رکھتے ہیں ملک و قوم کے مفاد میں جو بھی پالیسی ہوگی اُس کا مکمل ساتھ دیں گے اور ایسی پالیسیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جن سے کاروباری حجم میں اضافہ ہو سکے۔

اس موقع پر امریکن بزنس کونسل کے وفد نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کے تعاون کی پیشکش پر اطمینان کا اظہار کیا