وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیر کامرس جام کمال خان کی بیجنگ میں مصروفیات

19

 

بیجنگ۔چین ، جون06 (اے پی پی ): وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیر  تجارت جام کمال خان نے آج  بیجنگ میں چیئرمین چائنیز گروپ آف  کمپنیز لی کوانگ  سے ملاقات کی  جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چین کے سروس گروپ سے جوائنٹ وینچر  کے حوالے سے  تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے  وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا  کہ  ہم ملکی و غیر ملکی انویسٹرز کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنا رہے ہیں جس کے لیے  ایز آف ڈوئنگ بزنس اور “ون سٹاپ شاپ”جیسے منفردفیچر متعارف کرا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے پاکستان بزنس پورٹل پر تیزی سے کام ہو رہا ہے نیز سرمایہ کاری میں حائل  غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرتے ہوئے  آن لائن سہولتوں کو یقینی  بنانے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے ۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری  نے یقین دہانی کروائی کہ اس کے علاوہ وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال نے  بیجنگ میں کاروباری گروپس کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے  وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین سے دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کا خواہاں ہے،  کامیاب دورہ چین پرسرمایہ کاری پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔