وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ سےخیبرپختونخوا بار کونسل کے وفد کی ملاقات

27

اسلام آباد ،21 جون (اے پی پی): وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ سےخیبرپختونخوا بار کونسل کے وفد  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں  خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین صادق مہمند،  احمد فاروق خٹک سابق وائس چیئرمین، سید امجد شاہ اور طارق آفریدی ممبر پاکستان بار کونسل بھی شریک ہوئے۔

قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد پشاور ہائی کورٹ کی اضافی آسامیوں کا مطالبہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی پانچ مزید آسامیوں کا اصولی فیصلہ کر لیا ہےاور بجٹ کے بعد ضروری قانونی ضابطوں کے مطابق ججز کی آسامیاں بڑھا دی جائیں گی،توقع ہےاس فیصلے سےخیبر پختونخوا کے عوام کے لئے انصاف کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔