اسلام آباد،05 جون (اے پی پی): چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان بہت ذہین ہیں ، پاکستان کا مستقبل ان کے ساتھ وابستہ ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کے دوران ملٹی بلین ڈالر سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں جس سے پاکستان کے لوگوں کے لیے روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔
بدھ کو یہاں وفاقی وزارت تعلیم اور پیشی وارانہ تربیت کے زیلی ادارے نیوٹیک اور اسلام اباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ جاب فئیر سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے نوجوانوں کو پاکستان کے شاندار مستقبل کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے بڑے پروجیکٹس آرہے ہیں جس سے پاکستان میں نوجوانوں کے لیے ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی ۔ انہوں نے اس موقع پر کامیاب جاب فیر منعقد کروانے پر نیوٹیک اور اسلام اباد انڈسٹریل اسوسی ایشن کو مبارک باد دی۔
جاب فیر میں 28 سے زائد بڑی کمپنیوں نے شرکت کی، جاب فیر میں جڑواں شہر سمیت متعدد شہروں سے بڑی تعداد میں طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا اور کمپنیوں کے سٹالزپرجا کر معلومات حاصل کی اور رجسڑیشن کروائی ۔ اس موقع پر طلبہ کو موقع پر جاب لیڑ زبھی جاری کر دئیے گئے ۔