پاکستان اور چین کے درمیان سولر پینلز کی تیاری اور وائے ٹو او ٹریکٹرز تیار کرنے کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

21

 

بیجنگ، 6 جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان اور چین کے درمیان سولر پینلز کی تیاری اور  وائے ٹو او ٹریکٹرز تیار کرنے کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

پاکستان کی حبیب رفیق لمیٹیڈ اور بیجنگ گلوبل ہائیڈروجن انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، اسکے علاوہ پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹرکچرل اکنامکس ، پیکنگ یونیورسٹی کے درمیان سی پیک کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔