شینزن ، چین ، جون05 (اے پی پی ): وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان بزنس کانفرنس اور دورہ چین سے پاکستان میں نئی اقتصادی و معاشی ترقی کا آغاز ہوگا اور دونوں ممالک کے بزنس مین اس کانفرنس سے بھرپور مستفید ہوں گے.
دورہ چین کے دوران شینزن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ دورہ چین سے دو طرفہ تعاون اور سرمایہ کای کے حوالے سے مثبت مقاصد حاصل ہوں گے اور پاکستان چین سے آنے والی سرمایہ کاری کا مکمل تحفظ اور سرپرستی کرے گا۔











