اسلام آباد، جون 25 (اے پی پی):نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ، اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ پرامن، تعاون پر مبنی اچھے ہمسایہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کی وجہ سے پرامن، مستحکم، متحد اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز (آئی ایس ایس آئی) کی 51 ویں سالگرہ سے خطاب کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو مختلف قسم کے خطرات لاحق ہیں اور دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے, انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز پاکستان میں اہم تھنک ٹینک ہے، اور معیاری تحقیق اور مکالمے کے لیے جامع پلیٹ فارم ہے، فارن آفس آئی ایس ایس آئی کے کردار کو سراہتا ہے۔ جب سے آئی ایس ایس آئی قائم ہو اہے اس نے بے مثال کام کیا ہے۔