شینزن (چین )،05 جون (اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور حکومت کے دوررس اقدامات کی بدولت تمام معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے ۔
وفاقی وزیر کا بدھ کو چین کے شہر شینزن میں پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کا کہنا تھا حکومتی اقدامات کے باعث ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں،افراط زر 38 فیصد سے تجاوز کر گیا تھا جو اب کم ہو کر مئی میں 11 فیصد تک آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی فریم ورک اور پالیسیوں میں تسلسل حکومت کا کام ہے،نجی شعبہ اب ملک میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔