پتوکی؛ سی ای او ایجوکیشن کا مختلف سکولوں کا اچانک دورہ، صفائی کو چیک کیا

16

پتوکی، 21 جون ( اے پی پی) : وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایت سی ای او ایجوکیشن قصور ملک انور ندیم متحرک،  انہوں نے اچانک پتوکی کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی چیک کی اور مختلف سکولوں میں صفائی ستھرائی نا ہونے پر سکول ہیڈز کی سخت سر زنش کی۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پری مون سون کی آمد ہے جس وجہ سے ڈینگی ایکٹیویٹی اور صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے صفائی ستھرائی میں کوتاہی برتنے پر معتدد ٹیچرز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیئے اور سکولوں میں صفائی ستھرائی، شجرکاری، پھل دار پودے لگانے اور سکول کونسل کو ازسرنو تشکیل دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے سی ای او ایجوکیشن کے اچانک دورےکے اقدام کو سراہا۔