اسلام آباد،10جون (اے پی پی): پرتگال کا قومی دن اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں انتہائی جوش و جزبے کےساتھ منایا گیا۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ اور وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے پیر کو پرتگال کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پرتگال کے قومی دن کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور پرتگال کے سفیر فریڈریکو سلوا کے ہمراہ شرکت کی۔
اس موقع پر پرتگال کےسفیر فریڈریکو سلوا نے دونوں ممالک کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
معززین نے پاکستان اور پرتگال کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کیک کاٹا۔
تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور تعاون پر زور دیا۔











