راولپنڈی، 04 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے میں علی امین گنڈا پور کو صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے مل کر بیٹھنے اور مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں صوبے اور عوام کے مسائل کو مل کر ہی حل کرنا ہوگا۔
یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں مقامی قیادت کی جانب سے گورنرز کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
گورنر پبجاب سلیم حیدر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے لوگ پیپلزپارٹی پر اعتماد کرتے ہیں،مشکلات کے باوجود عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے،پاکستا ن پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جوعام کارکنوں کو عہدے دیتی ہے،قیادت تنقید برداشت کرتی ہے اور ورکرز کو عزت دیتی ہے اور کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مزید فعال کرنے کا کام جاری رکھیں گے۔