لاہور 13 جون ( اے پی پی ) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب میں نو منتخب حکومت کا پہلا تاریخی بجٹ ہے جو پانچ ٹریلین سے زائد ہے جس میں ساڑھے آٹھ سو بلین روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ سیشن کے بعد اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب کی تاریخ کا پہلا بجٹ ہے جس میں حکومت نے اپنا ریونیو بڑھایا ہے جبکہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تین ماہ کی کارکردگی کو عوام نے خوب پسند کیا ہے اور صوبائی بجٹ بھی عوام کے لیے تحفہ ہے جنہوں نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا اور صوبے میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے۔