ملتان ,29 جون (اے پی پی ):پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں ریجنل پٹرولنگ آفیسر ڈی ایس پی امجد حسین خان کی زیرنگرانی نئی ریکروٹمنٹ کا پروسیس مکمل ہوا۔ چیئرمین بورڈ ڈی آئی جی کیپٹن سہیل چوہدری کی سربراہی میں سیکرٹری بورڈ ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور منصورقمر کے ہمراہ ممبر بورڈ ایس پی IAB خالدرشید اور RO ملتان ریجن ڈی ایس پی امجد حیسن خان کی زیر نگرانی انٹرویو RPO اوفس میں منعقدہوا کامیاب امیدواروں کوچیئرمین بورڈ ڈی آئی جی کیپٹن سہیل چوہدری نےمبارکباد دی سینئر کا احترام,نیک نیتی،ایمانداری اور رزق حلال سے اپنے پروفیشنل کو کرنے کی تلقین کی۔تفصیل کے مطابق انٹرویوزکے لیے 162امیدوران نے شرکت کی جسمیں ٹوٹل 55 اور 42 میل,07 فی میل ,04 ڈرائیورز جبکہ اقلیتی کوٹہ میں 02 امیدوار شامل ہیں کامیاب ہوے۔ضلع ملتان سے 07 میل اور 01 فی میل،ضلع ساہیوال سے 13 میل 02 فی میل،ضلع خانیوال سے 11 میل ،02 فی میل،ضلع وہاڑی سے05 میل،01 فی میل,ضلع لودھراں سے 02میل،ضلع پاکپتن سے 04 میل اور01 فی میل جبکہ 03 ضلع ملتان کےڈرائیورز اور 01 ضلع خانیوال سے ڈرائیور جبکہ اقلیتی کوٹہ میں ضلع خانیوال سے 01 فی میل اور 01 میل ضلع ساہیوال سے امیدوار شامل ہیں۔