کوئٹہ ،07 جون (اے پی پی): ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے کہا ہے کہ امن امان کی بہترین کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، پولیس عوام کی جان مال کی تحفظ ہر صورت میں یقینی بنا ئے گی، محکمہ پولیس میں عوام کو عزت دو مہم شر وع کر رہے ہیں، غیر قانونی اسلحہ، ڈیزل، منشیات اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی میں متعدد جرام پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی آفس میں سیریس کرائم انوسٹی گیشن ایس ایس پی زوہیب محسن، ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ نے کہا کہ کو ئٹہ شہر میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ،2024میں متعدد مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کوئٹہ میں وارداتوں کی خبریں شہریوں تک پہنچ رہی ہیں مگر کارکردگی کی خبریں نہیں پہنچ رہی ہے ،عوام کی سہو لیات کے لئے متعدد علا قوں میں کھلی کچہر یوں کا انعقاد کیا جا ئے گا، جس کا مقصد جرائم کے خاتمے کے لئے عوام اور پولیس کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنا ہے، ا نتظامیہ کے ساتھ مل کر ہر علا قے میں ایک دن مختص کرکے شہریوں کے مسائل سنیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ڈیزل پیٹرول کیخلاف کارروائی کے دوران 8 ہزار لیٹر پٹرول قبضے میں لیا گیا ہے ۔غیر قانی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سٹی نالے میں آپریشن کر کے دو ہزار کے قریب منشیات کے عادی افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ شہر ی ایک ہفتے کے اندر کرایہ دار ایکٹ کے تحت اپنا ڈیٹا متعلقہ تھانوں میں جمع کرائیں اس کے بعد ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
اس موقع پر ایس ایس پی سیریس کرائم زوہیب محسن نے کہا کہ پولیس نے 16جرائم کے کیسز نمٹا دیئے گئے ،مختصرمدت میں 49 سیریس کرائم برانچ نے کیسز نمٹائے گئے ہیں، ان کیسز میں 22ملزمان گرفتار کئے گئے جو کہ ایک اہم پیشرفت ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل نے کہا کہ ٹریفک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، کوئٹہ شہر میں ٹریفک پولیس کی عملے کے کمی کو پورا کرنے کے لئے مزید ٹریفک پو لیس اہلکار بھرتی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڈیاں، موٹر سائیکلوں سمیت فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔