اسلام آباد،27 جون (اے پی پی ): پولین بلوچ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرپرسن منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں کیا گیا۔
کیسو مل کھئیل داس تجویز کنندہ اور شرمیلا فاروقی تائید کنندہ تھے۔چیئرپرسن کا کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ چیرمین منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ کمیٹی ممبران کی پولین بلوچ کو چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔











