پی ایس ڈی پی میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تین جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1158 ملین روپے مختص

11

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2024-25ء کیلئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تین جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1158 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بدھ کو پی ایس ڈی پی 2024-25ء کے مطابق جاری منصوبوں کیلئے 893.884 ملین روپے جبکہ ایک نئے ترقیاتی منصوبے کیلئے 264.116 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ جاری منصوبوں کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ آن سی پیک کیلئے 300 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سیکٹرل میپمنگ اینڈ ریگولیٹری ریفارمز کیلئے 110.884 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد ماڈل سپیشل اکنامک زون کیلئے 483 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ایک نئے منصوبے ون سٹاپ سروس برائے خصوصی اکنامک زون کے قیام کیلئے 264.116 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔