اسلام آباد،13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری منصوبوں پر توجہ دی گئی ہے اور 81 فیصد فنڈز ان منصوبوں کے لیے مختص ہیں۔
جمعرات کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ تمام منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، نئے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی شرح 19 فیصد ہے، اس میں دیامیر، داسو اور بھاشا ڈیم جیسے منصوبے شامل ہیں۔