پی ایس ڈی پی کے تحت سیفران کے ایک جاری منصوبے کے لئے 1434.060ملین روپے مختص

11

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ریاستی و سرحدی امور ڈویژن (سیفران)کے ایک جاری منصوبے کے لئے 1434.060 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

بدھ کو جاری  پی ایس ڈی پی 2024-25کے مطابق افغان پناہ گزینوں کے ادارے کی انتظامی بہتری کے  لئے پی ایس ڈی پی میں 1434.060 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔