پی ایس ڈی پی 2024-25،سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کی30 جاری سکیموں کیلئے 6690 ملین روپےمختص

9

اسلام آباد،12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 25۔2024 کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کی   30 جاری سکیموں کیلئے 6690 ملین روپے مختص کئے ہیں جبکہ ایک نئی سکیم کیلئے 310 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

بدھ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال میں پی کیو آئی انیشیٹیو  2025کے تحت جاری منصوبے کیلئے سرٹیفکیشن انسنٹیو پروگرام برائے ایس ایم ایز کیلئے 120 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری پروگرام کمپیٹیو ریسرچ پروگرام کیلئے نئے مالی سال میں 190 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی سی ایس آئی آر کے جاری منصوبہ کیلئے  757.783ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ جاری منصوبہ ڈی آر ایس آئی کیلئے 40 ملین روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔