ملتان، 05، جون (اے پی پی ):پی ایچ اے ملتان میں درجہ چہارم ملازمین کے لیئے آسان قرضوں کے لیئے قرعہ اندازی کا اہتمام ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرہ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ،ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید عارف بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرہ نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین جن میں مالی،سیکورٹی گارڈ ز،گیٹ کیپر ز اور سینٹری ورکرز شامل ہیں۔اس سکیم سے ملازمین کو ذاتی سواری کو حاصل کرنے اور گھروں کی تعمیر و مرمت میں مدد ملے گی۔اس اقدام کا مقصد ملازمین کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔سترہ سے زائد ملازمین کو آسان قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ادارہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیئے کوشاں ہیں ایسے اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔