سرگودھا ،4جون (اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)سرگودھا ریجن نے بھرتی کے لیے دوڑ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ اس حوالے سے ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن محمد اختر جوئیہ نے کہا کہ تمام کیٹیگریز کے مرد اُمید وار کانسٹیبل، ڈرائیورکانسٹیبل اور اقلیتی اُمید وار وخواتین کوٹہ تھانہ ساجد شہید نیو بلڈنگ چنگی نمبر 9 سرگودھا میں بوقت صبح 4 بجے اصل قومی شناختی کارڈ (نادرا)واصل رول نمبر سلپ ہمراہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ تما م اُمید وار وقت کی پابندی ملحوظِ خاطر رکھیں اور موبائل فون ہمراہ نہ لائیں،گرم موسم کی وجہ سے کوشش کریں جلد ازجلد تشریف لائیں تا کہ ٹھنڈے موسم میں دوڑ کا عمل مکمل ہو جائے اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایس پی نے کہا کہ ضلع سرگودھا،خوشاب اور میانوالی کے تمام کیٹگریز کے مرد امید وار کے دوڑ ٹیسٹ آج (4جون بروز منگل ) ہوں گے جبکہ ضلع بھکرکے تمام کیٹگری کے مرد امید واران کے دوڑ ٹیسٹ 5 جون بروز بدھ ہوں گے۔اس کے علاوہ خواتین اُمیدواران تمام کیٹگریز، اوپن میرٹ،خواتین کوٹہ چاروں اضلاع بھی 5جون2024ء کو منعقد کیے جائیں گے۔