کراچی،25 جون ( اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کراچی میں پری سیزن فیلڈنگ اور فٹنس کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے۔
منگل کے روز صبح کے سیشن میں کیمپ کمانڈنٹ محمد مسرور نے کھلاڑیوں کو کیمپ کے بارے میں بریفنگ دی جس کے بعد کھلاڑیوں نے جم سیشن میں حصہ لیا۔
کیمپ کے 24 کھلاڑیوں میں سے دو کھلاڑی طیب طاہر اور مبصر خان کل رپورٹ کریں گے جبکہ محمد وسیم جونیئر کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔ محمد وسیم لاہور کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔