چمن ماسٹر پلان سے وابستہ منصوبوں کی بدولت تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

31

کوئٹہ، 27 جون (اے پی پی): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان سے وابستہ منصوبوں کی بدولت تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی، چمن ماسٹر پلان سے مقامی لوگوں کو روزگار اور تجارت کے مواقع میسر آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن ماسٹر پلان کے افتتاح کے  موقع پر کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو چمن کے ایک روزہ دورے پر متعلقہ حکام کی جانب سے چمن ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چمن ماسٹر پلان کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، چمن ماسٹر پلان سے وابستہ منصوبوں کی بدولت تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی، چمن ماسٹر پلان سے مقامی لوگوں کو روزگار اور تجارت کے مواقع میسر آئیں گے، انہوں  نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان پر عمل درآمد اور تکمیل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتا ہوں، پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں ترقیاتی منصوبے مقامی افراد کے معاشی استحکام کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چمن کی ترقی اور لوگوں کے ذرائع روزگار کے لئے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں، چمن کے مقامی لوگوں کو روزگار کے لئے قابل عمل پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں۔