چنیوٹ۔ 17 جون (اے پی پی):عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈی پی او عبداللہ احمد سائبان ضعیفاں ، اولڈ ایج ہوم پہنچ گئے۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے سائبان ضعیفاں میں بزرگوں اور بچوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے سائبان ضعیفاں میں مقیم افراد کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔ڈی پی او نے اولڈ ایج ہوم میں مقیم لوگوں کی خیریت دریافت کی، مسائل سنے۔
ڈی پی او نے اولڈ ایج ہوم میں مقیم افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تحائف پیش کیے۔ ڈی پی او نے سائبان ضعیفاں ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو خوب سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی ویلفیئر کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے، مخیر حضرات کو چاہیے سائبان ضعیفاں ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔