ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضانے ممبران ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

15

نارووال،04 جون  (اے پی پی): ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضانے ممبران ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نئے سرے سے تعین کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹ میں آٹا20کلوگرام اور 10 کلو گرام حکومتی ہالیسی کے مطابق،جبکہ چاول سپر باسمتی 200 روپے،کالاچنا230 ،سفیدچنا کینیڈا 260، دال چنا موٹی 250روپے،دال چناباریک230، بیسن 240،دال ماش دھلی  560،دال ماش چھلکا490،دال مونگ 260، دال مسور 260روپے، چھوٹا گوشت1600 روپے،بڑا گوشت 800 روپے فی کلو‘روٹی سو گرام 13روپے,نان 120گرام20 روپے ‘دودھ 160 روپے لیٹر اور دہی کی قیمت170روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔ چبکہ اینٹ درجہ اول کوالٹی 11700 فی ایک ہزار اینٹ اور 10000 درجہ دوئم اینٹ,گھی اورچینی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دستیاب ہو گا۔قبل ازیں اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنےڈپٹی کمشنرنارووال کو دیگراضلاع میں تعین کردہ نرخوں کے بارے بریف کیاجس پرانہوں نےتاجر نمائندوں،مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ اتفاق رائے سے درج زیل ضروریہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا۔