ملتان، 06 جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے جنرل بس سٹینڈ کا اچانک دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا ، بریفنگ لی اور سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار نے ٹرانسپورٹ سسٹم اور ٹرمینل انتظامات پر بریفنگ دی ۔
ڈپٹی کمشنر نے مسافروں کیلئے واٹر پیوریفکیشن پلانٹ فعال کرنے اور انتظار گاہوں کا موثر انتظام کرنے کا حکم دیا ،انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کم ہونے کی ثمرات سستے کرایوں کی صورت میں مسافروں تک پہنچائیں جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ ٹرمینلز کو مزید اپ گریڈ کرکے مسافروں کو سہولیات فراہم کرینگے، وسیم حامد سندھو نے کہا تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کرایہ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کے احکامات دیے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کی صفائی اور انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔