ڈپٹی کمشنر  کا شہباز شریف ہسپتال اور فاطمہ جناح گائنی سنٹر کا دورہ

14

ملتان 24 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہباز شریف ہسپتال اور فاطمہ جناح گائنی سنٹر کا دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم سہولیات کی انسپکشن اور ادویات کا ریکارڈ چیک کیا مریضوں سے ملاقات کی اور ادویات فراہمی بارے دریافت کیا وسیم حامد سندھ نے ہیپاٹائٹس اور شوگر انسولین کو ترجیح بنیادوں پر فراہم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ  شہباز شریف ہسپتال میں موثر سروس ڈیلیوری کیلئے آؤٹ ڈور میں توسیع کی جائے اور انہوں نے کہا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری و کارکردگی کا عملی جائزہ لے رہے ہیں۔