ڈیرہ غازی خان،20جون (اے پی پی(:ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی ڈی پی او کی طرف سے پٹرولنگ ڈیوٹی،چوکیداری سسٹم اورتھانوں میں بہتری کے لیے سرپرائزوزٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے اچانک مختلف تھانوں کا دورہ کیا اور گشت پر مامور پٹرولنگ پولیس سے سپاٹ پر ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر سید علی ڈی پی او نے متعلقہ ایس ایچ او کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران تفتیش کے مراحل کو درست اور میرٹ پر یکسو کریں زیر تفتیش مقدمات کے چالان مرتب کرکے مجاز عدالتوں کو بھجوائیں۔
انہوں نے کہا کہ کریمنل سرگرمیوں میں ملوث گینگز کو ترجیحی بنیاوں پر گرفتار کریں اورکرائم کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں۔انہوں نے کہا مجرمان اشتہاریوں کیخلاف مزید مربوط بنائیں اور ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں،منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی حراست اورپولیس حراست میں زیادتی اور تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ عوام کی پولیس سے توقعات وابستہ ہیں لہذا لوگوں کے مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر فوری حل کیا جائے۔
سید علی ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے بعد ازاں تھانوں کی موبائلز گشت اور سپیشل گشت کو بھی چیک کیااورموقع پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اپنے علاقوں میں کرائم کنٹرول کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں اور اس مقصد کیلئے گشت کو موثر اورمربوط بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو نصب العین بناکر قانون او رانصاف کی بالادستی کو ہرحال میں مقدم رکھیں۔