کشمیر سپریم لیگ  کا مقصد کشمیری نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو دنیا میں اجاگر کروانا ہے،چیئرمین کے ایس ایل احمد خان

43

اسلام آباد، جون 4 (اے پی پی): کشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین احمد خان کا کہنا ہے کہ لیگ کا آغاز مظفرآباد سے ہوگا، جس کے برینڈ ایمبیسڈر شاہد آفریدی ہیں اس لیگ کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوانا اور ان کے ٹیلنٹ کو دنیا میں اجاگر کروانا ہے۔

چیئرمین احمد خان نے لیگ انتظامیہ، کوفائونڈر عثمان  اینڈ عثمانی ڈائریکٹر آپریشن اینڈ اسٹرٹیجی  معین خان کے ہمراہ بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر سپریم لیگ کی ہر ٹیم میں چھ کشمیری کھلاڑی شامل ہوں گے، جن کے ٹرائلز لاہور اور اسلام آباد جب کہ افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہوگی۔

کے ایس لیگ ایک مکمّل پروفیشنل لیگ کے طور پر کام کرے گی جس میں لوکل کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم ہوں گے۔ کے پی ایل اور کے ایس ایل دونوں الگ لیگز  ہیں ان کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈائریکٹر آپریشن اینڈ اسٹریٹرجی کے ایس ایل معین خان کا کا کہنا تھا کشمیر سپریم لیگ کا مقصد وہاں کے مقامی کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنا ہے، ہم جن شہروں میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کریں گے وہ مکمّل طور پر شفاف اور آزادانہ  ہوں گے۔

اعظم خان اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہوا ہے، تنقید کرنا بھی ٹھیک ہے اس سے کھلاڑی سیکھتے ہیں میں نے کبھی کسی کی سفارش نہیں کی نا کرونگا۔جہاں  تنقید ہوتی ہے وہاں پیار اور اصلاح ہوتی ہے اور اعظم اس کو پازیٹیو لیتا ہے۔

کوفاونڈر عثمان  اینڈ عثمانی نے کہا کہ اس لیگ کو سب کے تعاون سے پاکستان کیلئے  ایک اچھے پراجیکٹ کے طور پر آگے لے کر چلنا ہے۔