چنیوٹ،6جون(اے پی پی)چنیوٹ کی بزنس کمیونٹی کو ٹیکس کے معاملات میں درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے ،بلا جواز ٹیکسوں کی نشاندھی پر بہت جلد عملدرآمد کرکے انکے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار کمشنر ان لینڈ ریونیو ایف بی آر جھنگ زون،محمد اسلم جامرو نے چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر بانی صدر جناب دانش نعیم فخری صاحب، سینئر نائب صدر ملک شہباز اختر ، نائب صدر چوہدری عبد الحمید اور دیگر ممبران نے کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا۔ تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا، جس کا اعزاز سیکرٹری جنرل حافظ عمار نے حاصل کیا۔
دورے کے دوران بزنس کمیونٹی کو درپیش ٹیکس مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ کمشنر نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ایف بی آر کا مقصد کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کرنا ہے، جہاں تک ممکن ہو، مسائل کو حل کیا جائے گا۔یہ دورہ بزنس کمیونٹی اور ایف بی آر کے درمیان تعاون اور مسائل کے حل کے عزم کا مظہر تھا، جس سے مقامی کاروباری افراد میں اعتماد پیدا ہوا کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بانی صدر ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے چنیوٹ کی بزنس کمیونٹی کو ٹیکسوں کے معاملات میں درپیش مسائل کی نشاندھی کی گئی جس پر انہوں نے ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور بلا جواز ٹیکسوں کی وصولی سے متعلق معاملات کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔