لاہور، 18 جون (اے پی پی): کمشنر لاہور زید بن مقصود نے اپنی فیملی کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز فاونٹین ہاوس اور کیمپ جیل کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے فاونٹین ہاوس میں عید قربان پر ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے فاونٹین ہاوس کے مقیم افراد کی پینٹنگز اور لائبریری کا دورہ بھی کیا۔مقیم افراد میں گھل مل گئے اور مقیم افراد میں مٹھائی و آئس کریم تقسیم کی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ فاونٹین ہاوس افراد کے ساتھ عید قربان کے پرمسرت لمحات یادگار ہیں۔ حقیقی عید دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فاونٹین ہاوس کے انتظامات اور منتظمین قابل تحسین ہیں۔بعد ازاں کمشنر لاہور نے جیل کا بھی دورہ کیا۔عید قربان پر ہسپتال میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی۔