گوجر خان؛ عیدالاضحی پر صفائی آپریشن، 450 ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا

22

گوجر خان،20 جون(اے پی پی):راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر رانا ساجد صفدر ا، ایم او عمیر قریشی،   گوجر  خان کے انچارج سردار ندیم (اسسٹنٹ مینیجر آپریشن ) کی زیر نگرانی  عیدالاضحی  کے تین دن آلائشوں کی لفٹنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔

گجر خان شہر سے 450 ٹن  آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا اور سروس روڈ مین موقع ( لنڈا بازار کے باہر ) کو کلین واش کیا گیا ، فینائل اور عرق گلاب سے دھلائی کی گئی اور چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

 عید سے پہلے تمام گھروں میں ویسٹ بیگز دیے گے، شہر میں مین جی ٹی روڈ چوک اور گلی محلوں میں آر ڈبلیو ایم سی کے پینافلیکس اور کمپلینٹ سیل کے نمبر آویزاں کیے گئے۔

گوجر خان کی سیاسی، سماجی و ادبی شخصیات  نے آ ر ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر نے اے پی پی سے گفتگو میں کہا کہ گوجر خان سٹی و اسکی یونین کونسلوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا مرتب پروگرام کامیاب رہا،  عوام کی سہولت کے پیش نظر شہر و دیہاتوں میں الگ الگ ٹیمیں لگائیں گئی۔