گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر خوراک ، پیداواراور انڈسٹریز  رانا تنویر حسین   کی ملاقات

29

اسلام آباد،10 جون(اے پی پی ): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر خوراک ، پیداواراور انڈسٹریز  رانا تنویر حسین   نے  پیر  کو  یہاں   ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزارت خوارک   سے متعلقہ خیبر پختونخوا کے مسائل پر گفتگو  کرتے    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ خطہ ملک میں فوڈ باسکٹ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے یہاں جدید تحقیق اور آلات کی فراہمی اور متعلقہ افراد کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے ۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پختونخوا اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں وزارت خوارک   سے متعلقہ شعبہ جات میں توجہ مبذول کرنے اور اسکے فروغ سے نہ صرف پاکستان بلکہ ہم ہمسائیہ ممالک کی خوراک و اجناس سے متعلق ضروریات کو بھی بڑی حد تک پورا کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آئینی کردار کے ساتھ ساتھ صوبہ کا مقدمہ بہتر انداز سے پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا کی ضروریات کے مطابق ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔