اسلام آباد، جون 21 (اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ، رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں ہم آہنگی ضروری ہے جس سے عوامی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی میں مدد ملے گی۔