لاہور، 26 جون (اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قمر زمان کائرہ نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے مفاہمت اور اتحاد پر زور دیا۔