گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیر صدارت ایچی سن کالج لاہور، صادق پبلک سکول بہاولپور کے بورڈ أف گورنرز کا اجلاس

18

لاہور، 29 جون (اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایچی سن کالج لاہور اور صادق پبلک سکول بہاولپور کے بورڈ أف گورنرز کے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کی۔

اجلاسوں میں متفقہ طور  دونوں اداروں کے  سالانہ بجٹ 25-2024 کی منظوری دی گئی صادق پبلک سکول بہاولپور کے بورڈ أف گورنرز کے اجلاس میں اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے الیکشن قوانین بنانے کے لیے کمیثی بھی بنائی گئی۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچی سن کالج لاہور اور صادق پبلک سکول جیسے ادارے ملک کا اثاثہ ہیں۔ ان اداروں کو مذید بہتری کی طرف لے کر جانا ہے. گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کا روشن مستقبل تعلیم کی بہتری اور ترویج سے وابستہ ہے۔