ہمیں بذریعہ تعلیم اپنی آئندہ نسلوں کو مہارت فراہم کرنی ہے تا کہ وہ نئی دنیا کا سامنا کر سکیں ، ایم ڈی گوگل فار ایجوکیشن کیون کیلس کی میڈیا سے گفتگو

23

اسلام آباد ، جون 20 (اے پی پی):مینیجنگ ڈائریکٹر گوگل فار ایجوکیشن  کیون کیلس نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بڑھانے کے بارے میں بات کی ہے  اور ہم اس کے بارے میں بہت پرجوش ہیں کہ سکول سے باہر طلبہ کو تعلیم کی جانب لایا جا سکے اور انہیں تعلیم فراہم کر کے معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے ذریعے اپنی آنے والی نسلوں  کو مہارت  فراہم کرنی ہے تا کہ وہ  نئی دنیا کا سامنا کر سکیں۔