اسلام آباد،11جولائی (اے پی پی):آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے شکرپڑیاں میں قومی یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور دعا کی۔جمعرات کو اپنے دورہ پاکستان کے پہلے روز شکر پڑیاں مانومنٹ آمد پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے صدر الہام علیوف کو سلامی دی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مہمان صدر الہام علیوف کے ہمراہ تھے۔