اسلام آباد،11 جولائی (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا جمعرات کو پاکستان پہنچنے پر پُرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ آذربائیجان کے صدر کے طیارے کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حفاظتی حصار میں لے لیا اوراسلام آباد تک اُسی حفاظتی حصار میں لے کر آئے۔