کوئٹہ، 01 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اچانک مفتی محمود ہاسپٹل پہنچ گئے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اچانک ہسپتال آمد پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈاکٹروں اور طبی اسٹاف کی غیر حاضری اور صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار برہمی کیا ۔ دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پردہ نہ ڈالیں حقائق بتائیں ،اربوں روپے غریب لوگوں کے علاج معالجے کی مد میں دئیے جاتے ہیں نتائج کچھ نہیں ہے، وزیراعلیٰ نے اسپیشل سیکرٹری صحت مجیب قمبرانی کو ہدایت کی کہ غیر حاضر سٹاف کو فارغ کریں اور ڈاکٹروں طبی عملے کی حاضری اور صفائی کی صورتحال دو دن کے اندر اندر بہتر بنائی ا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ا صلاح نہ کی گئی تو کارروائی ہوگی۔