اسلام آباد، 15جولائی (اے پی پی ):مرثیہ اس نظم کو کہتے ہیں جس میں کسی شخص کی موت پر اظہار الم کے ساتھ اسکے محاسن کو بیان کیا جاتا ہے لیکن رفتہ رفتہ اردو میں مرثیہ کی صنف شہادت امام حسین اور واقعہ کربلا سے منسوب ہو گئی ۔ اور اردو کے بہت سے نامور شعرا نے اس صنف میں لکھا اور بہت خوب لکھا جن میں انیس اور دبیر جیسے شہرہ آفاق شعرا بھی شامل ہیں ۔
اردو میں مرثیے کی روایت بہت قدیم ہے ، ابتدائی طور پر ذاتی مرثیے بھی لکھے گئے لیکن بعد میں یہ صنف واقعہ کربلا اور امام حسین کے ساتھ ہی منسوب ہو گئی ۔