اسلام آباد ایف گیا رہ کا دسویں محرم الحرام کا جلوس برآمد، سیکورٹی کے سخت انتظامات

28

اسلام آباد ،17جولائی  (اے پی پی):اسلام آباد  ایف  گیا رہ کا  دسویں محرم الحرام کا جلوس برآمد ہو گیا ہے ، سکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس  کیجانب سے  بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں  اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جلوس کی نگرانی ڈرون و سیف سٹی کیمروں سے کی جارہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا وقتاً فوقتاً جائزہ  لے  رہے ہیں۔