اسلام آباد،بالائی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

11

اسلام آباد، 10 جولائی (اے پی پی):اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار،بالائی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیریں سندھ،بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی (سرجانی ٹاؤن 59، اولڈ ایریا 38، اورنگی ٹاؤن 30، گلشن حدید 26، یونیورسٹی روڈ 20، سعدی ٹاؤن 19، فیصل بیس 16، قائد آباد 12، نارتھ کراچی 09، گلشن معمار، کیماڑی 08، کورنگی 07، ناظم آباد 04، مسرور بیس، ملیر 03، ابراہیم حیدری 02، ڈی ایچ اے 01)، تھرپارکر (ڈیپلو 24، اسلام کوٹ 05)، ٹھٹھہ 14، ٹنڈو جام 09، مٹھی 05، چھور 01،خیبر پختونخوا: مالم جبہ 56، دیر (بالائی 12، زیریں 03)، کاکول 11، سیدو شریف 04، مردان، بالاکوٹ 01، پنجاب: اسلام آباد (سید پور 45، زیروپوائنٹ 39، گولڑہ 22، بوکرا 04)، راولپنڈی (شمس آباد 33،چکلالہ ائرپورٹ19، کچہری 07)، مری 06، کشمیر: راولاکوٹ، مظفرآباد (سٹی، ائرپورٹ) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 46، دالبندین، جیکب آباد 45، موہنجو داڑو، نوکنڈی، سبی 44، روہڑی، لاڑکانہ اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔