اسلام آباد،خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

11

اسلام آباد، 04 جولائی(اے پی پی):اسلام آباد،خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد اوربالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی جبکہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدمرطوب رہا ۔تاہم اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: راولپنڈی، منگلا 44، سیالکوٹ، گجرات 35، نارووال 32، اسلام آباد،جہلم 22، گوجرانوالہ 13، لاہور ، قصور 04، مری، اٹک 01، خیبر پختونخوا: زیریں دیر 34، مردان 05، بلوچستان: بارکھان 11، کشمیر: گڑھی دوپٹہ، 08، کوٹلی 06، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز درجہ حرارت: نوکنڈی48،دالبندین47،تربت،بھکر،اٹک اور نورپورتھل میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔